اسلام آباد (مانند نیوز)نئے سال 2026ء کے آغاز پر ماہرین غذائیت نے صحت مند زندگی گزارنے کے لیے چند سادہ مگر مؤثر غذائی عادات اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اچھی صحت کے لیے سخت ڈائٹس یا فیشن ایبل ٹرینڈز کی نہیں بلکہ روزمرہ میں مستقل اور متوازن غذا کھانے اور صحت کے لیے مفید مشروبات پینے کی ضرورت ہے۔

یہ عادات توانائی، نظامِ ہاضمہ، قوتِ مدافعت اور ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔

ماہرین کی جانب سے 2026ء کے لیے تجویز کی گئیں 10 صحت مند غذائی عادات درج ذیل ہیں:

پیٹ کی چربی تیزی سے پگھلانے کیلئے نہار منہ اس سبزی کا جوس پینا انتہائی مفید قرار

دن کا آغاز نیم گرم پانی، سونف، کشمش یا لیموں پانی (بغیر چینی اور نمک) سے کریں تاکہ ہاضمہ بہتر ہو۔

آنتوں کی صحت کے لیے سادہ اور کم تیل میں پکی سبزیاں، دہی اور دیسی مسالے استعمال کریں۔

چینی اور پراسیسڈ غذاؤں کا استعمال کم کریں اور پھل یا قدرتی غذائیں کھائیں۔

کھانا توجہ اور پرسکون ہو کر کھائیں، نوالے کو آہستہ آہستہ چبائیں اور موبائل یا ٹی وی سے دور رہیں۔

زیادہ تر کھانا گھر پر تیار شدہ ہو تاکہ تیل اور نمک پر کنٹرول رہے۔

غذا کی مقدار پر قابو رکھیں اور ضرورت سے کم کھائیں۔

صحت مند کھانے میں تسلسل رکھیں، مکمل پابندی ضروری نہیں۔

مختلف رنگوں کے پھل اور سبزیاں کھائیں جو قوتِ مدافعت بڑھاتی ہیں۔

موسمی اور مقامی غذاؤں کو ترجیح دیں کیونکہ یہ زیادہ غذائیت رکھتی ہیں۔

2026ء میں بغیر سخت ڈائٹ کے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ

ماہرین نے وقفے وقفے سے روزہ رکھنے (انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ) سے پرہیز کا مشورہ دیا ہے کیونکہ یہ میٹابولزم اور ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2026ء کو سادہ اور پائیدار غذائی عادات کا سال بنائیں کیونکہ جب صحت مند طرزِ زندگی عادت بن جائے تو یہ بوجھ نہیں بلکہ صحت مند زندگی کی جانب آسان راستہ بن جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے