اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تلاش کرنا ضروری ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تحمل اور دانشمندی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام فریقین کو کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سے گریز کرنا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے