شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ پولیس کے 8 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہیں، جو کہ ایک بہت بڑی کارنامہ ہیں۔ آئی جی خیبر پختون خواہ کی دفتر سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہیں، جس میں ترقی پانے والے افسران میں شیر علی خان اے جی او اسپیشل برانچ شانگلہ، افسر خان انچارج اینٹی کرپشن شانگلہ، بختی خان تفتیشی افسر تھانہ چوگا، کلیم خان تفتیشی افسر تھانہ کماچ،امیر سلیم انچارج چیک پوسٹ جمبل، سراج الحق انچارج SSU پلاٹون ماریں کروڑہ اورمظفر خان ایلیٹ فورس شانگلہ شامل ہیں۔ یہ سب انسپکٹرز شانگلہ کے مختلف تھانوں اور یونٹس میں خدمات انجام دے رہے تھے اور اپنی محنت اور لگن سے شانگلہ کے عوام کی خدمت کر رہے تھے۔ترقی پانے والے افسران کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی گئی ہیں۔ امید ہے کہ یہ افسران مزید لگن اور محنت کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دیں گے اور شہریوں کی جان، مال، عزت، اور آبرو کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔شانگلہ کے عوامی حلقوں کی جانب سے بھی ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد پیش کی گئی ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ یہ افسران ماضی کی طرح اپنے پیشے کو اسی طریقے سے جاری رکھیں گے۔