شانگلہ(مانند نیوز)ریسکیو 1122 شانگلہ کی سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق، ضلع شانگلہ میں سال 2025میں 3733 مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں۔ ان میں میڈیکل ایمرجنسیز 1750، روڈ ٹریفک حادثات 171، آگ لگنے کے واقعات60، گولی لگنے کے واقعات21، عمارت گرنے کا واقعہ 1، ڈوبنے کے واقعات 28، بلاسٹ کا واقعہ1، اور ریکوری آپریشنز134 شامل ہیں۔ہسپتال ریفرل سروس کے تحت شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 1567 مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 174,486 کالز موصول ہوئیں، جن میں غیر ضروری کالز 147,873، ڈراپ کالز 24,447، اور ایمرجنسی کالز 3,733 شامل ہیں۔ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل محمد طیب عبداللہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر ملک شیر دل خان کی قیادت میں شب و روز عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ شانگلہ کے عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر مفت کال کر کے 24 گھنٹے ریسکیو سروسز سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122 ضلع شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان نے کہا ہے کہ ریسکیو جوان شانگلہ میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں عوامی تعاون ناگزیر اور فیک کالوں سے ریسکیو خدمات متاثر ہو سکتی ہیں۔عوام فیک کالوں،ایمبولنس کو راستہ دینے اور دوران ایمرجنسی ریسکیو کیساتھ تعاون کریں۔ ان خیالات کے اظہار انھوں نے ریسکیوکے ضلعی آفس میں سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انجینئر ملک شیر دل خان نے واضح کیا کہ ریسکیوکے بنیادی مقصد شانگلہ کے عوام کو ہمارے ساتھ مہیا تمام دستیاب وسائل کی بروقت کام میں لا کر ان کی خدمت کرنا ہیں جو ریسکیوون ون ٹوٹوشانگلہ کر رہی ہیں۔ریسکیو ون ون ٹو ٹو شانگلہ کے تمام جوان شانگلہ کی عوام کی خدمت کے لیے چوکس اور تیار ہیں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں عوام فوری طور پر ریسکیووون وون ٹوٹو شانگلہ سے فوری رابطہ کرکے فوری مددحاصل کرسکتے ہیں۔ریسکیو ون ون ٹوٹو ضلع شانگلہ کو سال 2025میں موصول ہونے والی فیک کالوں کے حوالے سے انجینئر شیر دل خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گرد ارد گرد ایسے افراد پر کڑی نظر رکھیں جو ریسکیو کا قیمتی وقت ضائع کرنے کا سبب اورریسکیو کے عمل میں دشواری یا تاخیر کا سبب بن سکتا ہیں کہ حوالے سے ریسکیو ون ون ٹوٹو کے ساتھ تعاون کریں انھوں نے کہا کہ فیک کال سے ایمرجنسی متاثر ہو سکتی ہیں لہذا ایسے ا جتناب کیا جائے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے