پبی (نما ئندہ مانند )شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98 ویں سالگرہ کی تقریب نوشہرہ میں 2 مقامات پر 5 جنوری کو پورے جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ سالگرہ کی تقریبات پر پارٹی کے کارکنان کیک کاٹے گے۔ امان گڑھ اور نوشہرہ پریس کلب میں تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔ کارکنوں میں سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سے ضلع نوشہرہ کے زیر اہتمام 5 جنوری کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98 ویں سالگرہ کی تقریب بروز پیر سہ پہر 3 بجے عاشور آباد امان گڑھ میں منایا جائے گا۔ جس کے لیے تمام تر انتظامات پیپلز ڈاکٹر فورم کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر عبدالواجد داؤدزئی نے کی ہے۔ دوسری سالگرہ کی تقریب 5 جنوری بروز پیر دن 11 بجے نوشہرہ پریس کلب میں منائی جائے گی۔ جس کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد خان ہوں گے۔ سالگرہ کی تقریب سے پی پی پی ضلع نوشہرہ کے صدر سلیم خان کھوکھر، پی پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس، ضلعی سینئر نائب صدر سعید اللہ خان، جنرل سیکرٹری حیدر نواز خٹک ایڈووکیٹ، فاروق خٹک، نور البشر ساول، میاں امتیاز علی شاہ، یوسف شباب، شاہد، ڈاکٹر عبدالواجد خان داؤدزئی اور دیگر مقررین خطاب کریں گے