سوات( مانند نیوز ) سوات کے بالائی علاقوں میں تین روز تک جاری رہنے والا برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے جس کے بعد وادی کے قدرتی مناظر مزید دلکش اور دلفریب ہو گئے ہیں، کالام، مالم جبہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں ہر سمت برف کی سفید چادر بچھی ہوئی ہے، پہاڑ، درخت اور میدان چاندی کی طرح چمک رہے ہیں، برفباری رکنے کے بعد دھوپ نکل آنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جس نے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے، ملک کے مختلف حصوں سے سیاح بڑی تعداد میں سوات پہنچ گئے ہیں جو نہ صرف یخ بستہ موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں بلکہ حسین نظاروں میں کھو کر واپسی کے لیے تیار نظر نہیں آتے، سیاحوں کا کہنا ہے کہ سوات کی برف پوش وادیاں قدرت کا حسین شاہکار ہیں جہاں آ کر ذہنی سکون ملتا ہے، سیاح برف سے کھیلنے، تصاویر بنانے اور یادگار لمحات کو کیمروں میں محفوظ کرنے میں مصروف ہیں، برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر گہماگہمی بڑھ گئی ہے جبکہ ہوٹلوں اور دیگر سہولیات میں بھی رونق نظر آ رہی ہے، انتظامیہ کے مطابق موسم بہتر ہونے کے باعث سڑکوں کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے، اور برف کے بعد کھلا موسم ایک بار پھر سوات کو سیاحوں کا مرکز بنا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے