لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر آفس، لوئر چترال میں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راؤ ہاشم عظیم نے کی۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم اور اکاؤنٹس آفس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔تقریب میں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا پیغام بھی پہنچایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ”آپ سب کو ایک مشکل مگر مکمل شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے۔ اس لیے آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ میرٹ کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے خلوص اور لگن کے ساتھ ہماری آنے والی نسلوں کی تربیت کریں۔”ڈپٹی کمشنر نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور ہدایات کی کہ محکمہ تعلیم کے مردانہ و زنانہ افسران نئے اساتذہ کیلئے سہولیات کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو بھی ہدایات کی گئی کہ نئے اساتذہ کی تنخواہوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔