باجوڑ (مانند نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایات پر تحصیلدار ناواگئی عالم زیب نے TMA ناواگئی فیلڈ سٹاف کے ہمراہ ناواگئی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ کاروائی کے دوران روڈ کے دونوں سائیڈ سے عارضی تجاوزات کو ہٹا دئیں گئیں اور فٹ پاتھ کو پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا۔ جبکہ موقع پر متعدد دکانداروں کو وارننگ جاری کیا گیا کہ بازار میں کسی قسم تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے۔ بصورت دیگر ملوث دوکاندار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔