مردان( مانند نیوز)اقراء سپورٹس گالا 2025 کے موقع پر نویں جماعت کے طالبعلم محمد مصطفیٰ نے رسہ کشی کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع مردان میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے ادارے، والدین اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔ اس نمایاں کامیابی پر ممبر قومی اسمبلی محمد عاطف خان کے کوآرڈینیٹر محمد اسماعیل نے محمد مصطفیٰ کو ٹرافی اور اعزازی انعام سے نوازا۔گزشتہ روز نجی تعلیمی ادارہ اقراء سکول اینڈ کالج، کاٹلنگ روڈ مردان میں تعلیمی سال 2024-25ء کے کامیاب سپورٹس گالا کے اختتام پر انعامات کی تقسیم کے لیے ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی طارق محمود آریانی تھے، جنہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور صحت مند مقابلے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔تقریب کی نظامت کے فرائض کامران خان نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ اس موقع پر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محمد آیاز خان، ڈائریکٹر اسلام الدین، پن راہنما نصیر خان آفریدی، خالد ارشد، پرنسپل اقراء سکول اینڈ کالج کاٹلنگ روڈ مردان سید ندیم شاہ اور دیگر معززینِ علاقہ نے بھی شرکت کی اور کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔واضح رہے کہ محمد مصطفیٰ، پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن رجسٹرڈ پاکستان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان کے صدر عبیداللہ کے فرزند ہیں۔ مقررین نے محمد مصطفیٰ کی کامیابی کو محنت، لگن اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔