چکدرہ (مانند نیوز)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے اقوامِ عالم میں سبز ہلالی پرچم سربلند کیا ہے، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت، خداداد صلاحیتوں اور بہترین جنگی حکمتِ عملی نے دشمن بھارت کو بدترین شکست سے دوچار کیا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں وزیراعظم شہباز شریف لیپ ٹاپ یوتھ اسکیم فیز فور کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے دس لاکھ جدید لیپ ٹاپس باصلاحیت، محنتی اور مستحق طلبہ میں تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ وہ جدید تعلیم، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھ سکیں