اسلام آباد (مانند نیوز)پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک شخص شادی کے جھانسے میں آکر لوٹ گیا، نکاح کے بعد نشہ آور مٹھائی کھلا کر دلہن پیسے بٹور کر رشتہ کرنے والی خاتون کے ہمراہ فرار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قصبہ مٹھہ لک میں شادی کا جھانسہ دے کر دولہے کو لوٹ لیا گیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دولہے کا کہنا ہے کہ نکاح ہوا، مٹھائی بٹی اور پھر مجھے نشہ آور مٹھائی کھلائی گئی، ہوش میں آنے پر دلہن، اس کا بھائی اور رشتہ کروانےوالی خاتون غائب تھی، ملزم نے شادی کروانے کے عوض 1 لاکھ 50 ہزار اور نکاح کے 20 ہزار روپے وصول کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن،اس کے مبینہ بھائی عمر حیات اور شاہدہ پروین پر مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، فراڈیوں کے گروہ کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے