(مانند نیوز )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اتوار کے روز دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دوران ڈی آئی خان کے دیہی علاقے جھوک اوبھیچڑ موضع دھپ میں امن میلے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی. امن میلے میں گھڑ سواری کے مقابلے اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں شامل تھیں. جشنِ دھپ میلہ میں مقامی افراد اور ملحقہ پنجاب و خیبرپختونخوا کے اضلاع کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی. گورنر خیبرپختونخوا نے گھڑ سواری مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں انعامات تقسیم کئے. گورنر خیبرپختونخوا نے رنگا رنگ ثقافتی میلے کے انعقاد پر ارگنائزر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ اور منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ جشن دھپ امن میلہ عوام کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کی بہترین کاوش ہے، ام میلے میں تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈی آئی خان کے عوام امن پسند لوگ ہیں، ڈی آئی خان سمیت صوبہ بھر کے عوام اپنی ثقافت و روایات سے محبت کرنیوالے ہیں، صوبہ بھر میں کھیل،ثقافتی و تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دیکر دہشتگردوں کو شکست دینا ہو گی.