اسلام آباد (مانند نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی 12ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے زیر انتظام ملک بھر میں تعزیتی ریفرنسز، کانفرنسز، مذاکرے اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

قاضی حسین احمد مرحوم ایک شعلہ بیان مقرر، درد مند قومی رہنما اور مسلم اتحاد کے پُرجوش داعی تھے۔

انہوں نے جماعت اسلامی کو روایتی سے ہٹ کر ایک متحرک اور فعال سیاسی جماعت بنایا۔ سینیٹ، قومی اسمبلی اور متحدہ مجلس عمل میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

جماعت اسلامی کو عوامی جماعت بنانیوالےقاضی حسین احمد

اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا کہ قاضی حسین احمد نے ملک وملت کے لیے شاندار خدمات سر انجام دیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر قاضی حسین احمد کا صدقہ جاریہ ہے، وہ نوجوانوں کے لیے شجرہ سایہ دار تھے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ قاضی حسین احمد امت مسلمہ کے نمائندہ رہنما تھے، ان کی قومی ملی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے