اسلام آباد (مانند نیوز)شہرۂ آفاق غزل گائیک استاد مہدی حسن کے صاحبزادے سجاد مہدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق سجاد مہدی کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہو سکے۔

مرحوم پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدے پر فائز رہ چکے تھے اور اپنی پیشہ ورانہ دیانت داری اور عوامی خدمت کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر لاہور میں ادا کی جائے گی، اہلِ خانہ نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ استاد مہدی حسن پاکستان کے عظیم کلاسیکی گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں جن کی فنی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے