پشاور(مانند نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ طلبہ ہمارا مستقبل ہیں مثبت، جمہوری اور وطن دوست سوچ کے فروغ کے لیئے نوجوانوں خصوصا طلبہ پر بہت بڑی زمہ داری عائد ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلباء اسلام خیبر پختونخوا کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا، وفد نے حاجی عبدالجلیل جان کی سرپرستی اور جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی صدر حافظ طاہر شاہ کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں جمعیت طلباء اسلام کے وفد نے طلباء کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔وفد نے ملک بھر میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا،وفد نے جامعہ نعمانیہ کی ایک طالب علم کی گمشدگی، خیبر پختونخوا میڈیکل یونیورسٹی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے فارمیسی کونسل کے ساتھ الحاق کے مسئلہ، طلباء کے لیے انٹرنیشنل اسٹڈی ٹورز، طلبہ کے لیے اسکالرشپس بالخصوص فاٹا طلبہ کے لئے یونیورسٹیوں میں مخصوص نشستوں کی بحالی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا، گورنر نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ صوبہ میں سٹوڈنٹس یونین بحال کرے، مطالبات بھی پیش کیے گئے۔انہوں نے وفد کی جانب سے حالیہ دنوں جامعہ پشاور میں منعقد ہونے والے غیر اخلاقی پروگرامز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالہ سے ٹھوس اقدامات کو انتہائی ضروری قرار دیا انہوں نے کہا کہ صوبہ میں یونیورسٹیوں کی حالت انتہائی افسوسناک ہے، وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت طلباء اسلام فرمان اللہ ایڈووکیٹ، فاٹا جنرل سیکرٹری آمین اللہ خاکسار، صوبائی ترجمان صادق جان، پشاور یونیورسٹی کے صدر فضل ربی، گوہر ایوب، ایگریکلچر یونیورسٹی کے صدر فارق کاکاخیل، نقاش مروت، مصور خان، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر عدنان، مجذوب اللہ اور گورنمنٹ کالج پشاور کے صدر ادریس مشوانی شامل تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے