شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے علاقے فیض آباد میں سیلاب سے تباہ پل تاحال بحال نہ ہو سکا،6ماہ سے آمدورفت مقامی خوڑ میں شدیدٹھنڈمیں ننگے پاؤں کیاجارہاہیں سینکڑوں آبادی کو شدید مشکلات کا سامناہیں خصوصا بچوں اورخواتین کوپل نہ ہونے کی وجہ سے دریاعبورکرنے میں سخت دوشواریوں کا سامناہیں،مقامی خاتون نے بتایاکہ ہسپتال واپسی پردریامیں گرگئی شدید ٹھنڈپانی میں پوری گیلی گئی دیگر خواتین نے اٹھایاوہ بھی شدیدٹھنڈ میں بے حال تھی۔ سیلاب سے تباہ پل کی دوبارہ تعمیرنونہ ہونے پرسخت دہائی۔ ضلع شانگلہ کے علاقے فیض آباد میں حالیہ تباہ کن سیلاب نے علاقے کے واحد رابطہ پل اورتین سو فٹ راستے کو مکمل طور پر تباہ کر دیاتھا جس کے نتیجے میں پورا علاقہ عملی طور پر کٹ کر رہ گیا ہیں۔ سیلاب کو گزرے کافی عرصہ بیت چکا ہیں تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ اب تک اس اہم پل کی بحالی یا ازسر نو تعمیر کا کام شروع نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے علاقے کے ایک سو سے زائد گھرانے شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔متاثرہ پل فیض آباد اور گردونواح کے دیہات کے لیے آمد و رفت کا واحد ذریعہ تھا۔ پل کی تباہی کے بعد مقامی آبادی کا روزمرہ نظامِ زندگی بری طرح مفلوج ہو چکا ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق بزرگ افراد، مریضوں، خواتین اور بالخصوص سکول جانے والے بچوں کو ناقابل بیان مشکلات درپیش ہیں۔ طلبہ کو تعلیم کے حصول کے لیے طویل اور خطرناک راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں جو نہ صرف خاندانوں بلکہ پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہیں کہ پل اور آمدورفت کے راستے کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں بیمار افراد کو کھٹن اور غیر محفوظ راستوں سے لے جانا پڑتا ہیں جس سے قیمتی انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔ اسی طرح روزگار کے حصول، زرعی پیداوار کی ترسیل اور اشیائے خوردونوش سمیت دیگر ضروری سامان لانے لے جانے میں بھی شدید دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق بارش کے دنوں میں صورتحال مزید خطرناک ہو جاتی ہیں کیونکہ عارضی راستے اور ندی نالے عبور کرنا جان جوکھوں کا کام بن جاتا ہیں جس سے کسی بڑے حادثے کا خدشہ بھی ہر وقت موجود رہتا ہیں۔علاقے کے عوام نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہیں کہ فیض آباد کے اس اہم اور واحد رابطہ پل کی تعمیر و بحالی کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا ہیں کہ اگر اس مسئلے پر بروقت توجہ نہ دی گئی تو حالات مزید سنگین صورت اختیار کر سکتے ہیں اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔متاثرہ خاندانوں نے اعلیٰ حکام سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کی ہیں کہ ان کے مسائل کا فوری حل نکالا جائے اور پل کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ علاقے میں آمد و رفت بحال ہو سکے اور عوام دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔ ان گھرانوں کا کہنا ہیں کہ یہ پل نہ صرف ان کی سہولت بلکہ ان کی تعلیم، صحت اور روزگار سے براہ راست جڑا ہوا ہیں اس لیے اس کی بحالی میں مزید تاخیر ناقابل قبول ہیں۔