شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ بشام میں دن دہاڑے دشمنی پر قتل۔ مقامی تاجروں اور مکینوں کاشاہراہ قراقرم بندکرکے شدید احتجاج کرتے ہوئے واقعے کو پولیس کی غفلت قرار د یاشدید تنقید کرتے ہوئے بشام کے تاجروں اور علاقہ مکینوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔مرکزی شہر بشام، گلگت بلتستان، کوہستان کے تین اضلاع اور ضلع شانگلہ کا حساس ترین مرکز، ایک افسوسناک اور سنسنی خیز واقعے کا مرکز بن گیا جہاں گزشتہ روز تاثیرخان ولددوشم خان سکنہ پزنگ تحصیل آلائی ضلع بٹگرام دشمنی بینڈ چڑھ کر قتل کر دیا گیا۔مقامی پولیس بشام کے مطابق یہ واقعہ 13 جون کو بٹگرام میں پیش آنے والے مقدمے سے جڑا ہوا ہیں جہاں مقتول کے چچا زاد بھائی جو کہ پولیس اہلکار کے قتل کا ملزم تھا، بشام میں موجود تھا۔ مقتول تاثیرخان ولددوشم خان بٹگرام میں عدالت میں پیشی کے بعد بشام نیشنل بینک سے اپنی تماچہ اور اسلحہ کی رجسٹریشن کے لیے نکل رہا تھا کہ اس دوران دوسرے فریق نے فائرنگ کر دی اور مقتول موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے ملزمان کی گاڑی موقع ہی پر تحویل میں لے لی۔ واقعے کے بعد شہر کے مکینوں اور تاجروں نے شاہراہ قراقرم پر زبردست احتجاج کیا اور مرکزی شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر دیا۔ مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور شہر میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر سخت تنقید کی۔شہریوں نے کہا کہ شانگلہ پولیس اس دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک اور دیگر غیر ضروری سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہیں جبکہ شہر میں حقیقی گشت نہ ہونے کے برابر ہیں۔ شریف شہری اور راہگیر، جو پرامن ہیں اکثر پولیس کے اضافی دباؤ اور تنگ کرنے کا نشانہ بنتے ہیں جبکہ مشتبہ افراد اپنے مقاصد حاصل کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہیں کہ پولیس کی یہ غفلت اور غیر سنجیدگی امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔مقامی پولیس نے بتایا کہ تھانہ بشام میں واقعے کی باقاعدہ ایف آئی آر درج کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہیں کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہیں جہاں ایک فریق عدالت میں پیشی کے لیے آیا تھا اور دوسرے فریق نے اس کے خلاف فائرنگ کی۔عوامی حلقوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کوہستان کی عدالتیں بشام سے کوہستان منتقل کی جائیں تاکہ مرکزی شہر پر غیر ضروری دباؤ کم ہو اور ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔شہریوں اور تاجروں کا واضح موقف ہیں کہ مرکزی شہر بشام میں دن دہاڑے قتل ناقابل برداشت ہیں اور انتظامیہ و پولیس کو فوری، سخت اور مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ امن و امان بحال رہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کا دوبارہ وقوع نہ ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے