پبی (نما ئندہ مانند )نوشہرہ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک رخ اختیار کرچکی ہے.یہاں تک کہ اب پولیس اہلکار خود بھی غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔ ضلع نوشہرہ میں پولیس کی کارکردگی پر ایک اور بڑا سوالیہ نشان اس وقت کھڑا ہو گیا جب ایک پولیس کانسٹیبل کی دس دن کی نئی نویلی دلہن کو اغواء کر لیا گیا۔ مگر دو ماہ گزرنے کے باوجود نوشہرہ پولیس متاثرہ خاتون کو بازیاب کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔تفصیلات کیمطابق پولیس کانسٹیبل ماجد قریشی ولد قریش ساکن خوشمقام پبی نوشہرہ نے تھانہ اکبرپورہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی شادی 2 نومبر 2025 کو مسما? سجل دختر تاج محمد ساکن خوشمقام سے ہوئی۔ 13 نومبر کو وہ اپنی ڈیوٹی چوکی ڈاگئی پر موجود تھا کہ گھر سے اطلاع ملی کہ اس کی دلہن اچانک لاپتہ ہو گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی وہ فوری طور پر گھر پہنچا۔ جہاں کمرے کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ نئی نویلی دلہن چھ تولے طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے نقد بھی ساتھ لے گئی ہے۔بعد ازاں تلاش و تفتیش پر انکشاف ہوا کہ مسماۃ سجل کو ثاقب اور اس کے بھائیوں فرخان، جواد اور مدثر پسران سردار حسین ساکنان مصری بانڈہ نے اپنے والدسردار حسین کی ایماء پر شادی کے مقصد سے اغواء کیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد امن کمیٹی پبی کے چیئرمین حاجی آمین اللہ کی نگرانی میں ممبران اور علاقہ کے معزز مشران نے ڈی پی او نوشہرہ اور ڈی ایس پی پبی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی پی او نوشہرہ نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ تین دن کے اندر اندر مغویہ کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود نوشہرہ پولیس اپنے ہی پیٹی بند اہلکار پولیس کانسٹیبل ماجد قریشی کی دلہن کو بازیاب کرانے میں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے۔ امن کمیٹی سرکل پبی کے چیئرمین حاجی آمین اللہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ 24 جنوری کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ نوشہرہ کے موقع پر نہ صرف ان کا استقبال کیا جائے گا بلکہ نوشہرہ پولیس کی ناقص کارکردگی اور سنگین غفلت پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ بھی وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائے گی، تاکہ اعلیٰ سطح پر فوری نوٹس لیا جا سکے۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے، مغویہ کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے اور غفلت برتنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔بصورت دیگر نوشہرہ میں امن و امان کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے