پشاور(مانند نیوز)دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا سے ملاقات کی، جس میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو درپیش مسائل بالخصوص ہاؤسنگ سوسائٹیز کے این او سی (NOC) کے اجرا اور موجودہ قوانین پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گروپ لیڈر ظاہر شاہ، دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے صدر محمد فاروق خان، جنرل سیکریٹری کاشف زمان داوڑ، چیئرمین عمیر خان اتوزئی اور دیگر سینئر ممبران شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ این او سی کے پیچیدہ اور طویل پراسیس کی وجہ سے نہ صرف سرمایہ کاروں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی بھی متاثر ہو رہی ہے۔وفد نے این او سی قوانین میں نرمی، پراسیس کو سادہ اور شفاف بنانے، اور ملک کے دیگر صوبوں کی طرز پر خیبر پختونخوا میں این او سی پراسیس فیس میں نمایاں کمی کی تجاویز پیش کیں۔ وفد کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی حوصلہ افزائی ہوگی، سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تمام تجاویز کو بغور سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ان پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو سہولت فراہم کرنے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے