اسلام آباد (مانند نیوز)بنگلادیش کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بائیکاٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام بنگلادیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور بھارت میں کسی بنگلادیشی صحافی کو ایکریڈیشن نہیں دی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے، ذرائع

چیئرمین میڈیا کمیٹی بی سی بی امزاد حسین نے صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے 130 سے 150 صحافیوں نے ایکریڈیشن کے لیے اپلائی کیا تھا۔

امزاد حسین نے کہا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے بنگلا دیش کے تمام صحافیوں کے ایکریڈیشن مسترد کردیے گئے ہیں، کئی ایسے صحافی ہیں جن کی ایکریڈیشن ہو چکی تھی مگر بعد میں مسترد کی گئی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ٹیم نہ بھی کھیلے تو آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبرز کے صحافیوں کو ایکریڈیشن دیتی ہے، اس حوالے سے بنگلادیشی اسپورٹس صحافیوں کی تنظیموں نے جلد لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے