اسلام آباد(مانند نیوز)گل پلازا میں سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد عمارت کو سیل کردیا گیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام کے مطابق لاہور فارنزک لیبارٹری اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ماہرین اب معائنہ کریں گے، گل پلازا کا معائنہ کرنے میں ایک ہفتے سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔

سندھ حکومت گل پلازا کے متاثرین کو ہر صوررت بحال کرے گی: وزیر اعلیٰ سندھ

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ عمارت کو پہلے ہی مخدوش قرار دیا جاچکا ہے، فارنزک ٹیم ماہرین کے ہمراہ گل پلازا میں آتشزدگی کی وجوہات پر کام کرے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہولناک آتشزدگی کے واقعے میں 73 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، 23 جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کی مدد سے کی جاچکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے