اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کی ڈرامہ سیریز گیسٹ ہاؤس میں مسٹر شمیم کا کردار نبھانے والے سینئر اداکار خالد حفیظ انتقال کر گئے۔

خالد حفیظ کا انتقال 26 اور 27 جنوری کی درمیانی شب رات 1 بج کر 30 منٹ پر اسلام آباد میں ہوا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کے ایچ-11 قبرستان میں بعد از نمازِ مغرب ادا کی گئی۔

خالد حفیظ اسلام آباد میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مقیم تھے اور انہیں اکثر گیسٹ ہاؤس میں اپنے ساتھی اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو کے ساتھ انٹرویوز میں دیکھا جاتا رہا ہے۔

اداکار کے انتقال کی خبر سب سے پہلے اداکار افضل خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی، بعدازاں اداکارہ بشریٰ انصاری اور نعمان مسعود نے بھی خالد حفیظ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔

خالد حفیظ کے مداح اور شوبز سے وابستہ شخصیات ان کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کے لیے دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ بہت سے افراد اپنے بچپن کی یادوں سے جڑی ایک عظیم شخصیت کے بچھڑنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے