اسلام آباد (مانند نیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں اُنہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے میں عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا نے خطے میں اپنا ایک طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کیا ہے جس کے نتیجے میں امریکا کی ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

ایرانی صدر نے امریکی دھمکیوں کو خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دباؤ اور مداخلت ایران کو کمزور نہیں کر سکتی۔

سعودی عرب نے ایران کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو مسترد کردیا

ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے لیے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کو مسترد کر دیا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ولی عہد نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اپنی فضائی حدود یا زمین ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بڑی بحری فوج ایران کی جانب بڑھ رہی ہے تاہم اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ معاہدہ چاہتے ہیں۔

ایران پر حملہ ہوا تو ’مکمل جنگ‘ ہوگی: عراقی حزب اللّٰہ کی دھمکی

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی پڑوسی ملک کی زمین، فضا یا پانی ایران کے خلاف استعمال ہوا تو اسے دشمنی سمجھا جائے گا۔

ایسی صورتِ حال میں ایرانی وزارتِ خارجہ نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی حملے کے اثرات پورے خطے کو متاثر کریں گے اور عدم تحفظ پھیل سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے