اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی، پاکستان 2026 اور2027 کیلیے ای سی او کی چیئرمین شپ سنبھالے گا۔

پاکستان کی جانب سے 2025 میں ای سی او کی قیادت پر قازقستان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ قازقستان کی ای سی او امور میں مؤثر قیادت اور بھرپور کردار کو سراہا گیا۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا پاکستان نے بطور بانی رکن ای سی او کو اپنی روح اور پہچان قرار دیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بطور چیئرمین ای سی او کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ای سی او رکن ممالک نے پاکستان کی چیئرمین شپ کا خیرمقدم کیا ہے۔ رکن ممالک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت سے ای سی او میں نئی توانائی اور سرگرمی آئے گی۔

مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان ای سی او کو مزید متحرک اور مؤثر پلیٹ فارم بنانے کیلیے کردار ادا کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے