اسلام آباد (مانند نیوز)انڈسٹری ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یکم فروری سے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہو سکتا ہے۔

ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول 36 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

لائٹ ڈیزل 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق اوگرا 30 جنوری کو سمری ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے