اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کا ساتھ دے رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد سب کے سامنے ہے۔

وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا وقت کی ضرورت ہے، حریت قیادت جیلوں میں ناحق قید ہے۔

سب کو پتا چل گیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط ہے: امیر مقام

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خطے میں امن صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے شہید کیا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے