اسلام آباد (ماندن نیوز)دہلی پولیس کی 27 سالہ اسپیشل ویپَنز اینڈ ٹیکٹِکس (SWAT) کمانڈو کاجل چوہدری کو اس کے شوہر انکور نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انکور نے اپنی حاملہ کمانڈو اہلیہ کاجل چوہدری پر تشدد کے بعد ڈمبل سے سر پر وار کیا جس کے نتیجے میں کاجل کی موت واقع ہوئی، قتل کے وقت انکور نے کاجل کے بھائی نکہل کو فون پر بتایا تھا کہ میں تمہاری بہن کو مار رہا ہوں۔

دہلی پولیس کے مطابق یہ واقعہ 22 جنوری کی رات کو پیش آیا تھا جہاں پہلے انکور نے اپنی اہلیہ کے بھائی، پولیس اہلکار نکہل کو فون کر کے دھمکیاں دیں اور کہا کہ ’اپنی بہن کو سمجھا لو‘ اور بعد ازاں کال منقطع کر کے اپنی اہلیہ کی جان لے لی۔

’بیوی کو قتل کیا ہے مگر مجرم نہیں‘، بھارتی شخص کی آسٹریلوی عدالت میں انوکھی منطق

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلی کال کے چند منٹ بعد انکور نے دوبارہ فون کر کے نکہل کو بتایا کہ کاجل مر چکی ہے۔

پولیس کے مطابق انکور اور کاجل کی پسند کی شادی تھی، انکور عرصۂ دراز سے کاجل کو جہیز کے معاملے پر ہراساں کر رہا تھا۔

ملزم انکور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قتل اور جہیز کے مطالبے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کاجل کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا ہے کہ کاجل کو سسرال میں مسلسل جہیز کے لیے ہراساں کیا جا رہا تھا اور اس پر گھریلو تشدد بھی کیا جاتا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے