اسلام آباد (مانند نیوز)ٹرمپ انتظامیہ کی رواں ہفتے واشنگٹن میں سعودی اور اسرائیلی حکام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ان ملاقاتوں سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف نے پینٹاگون حکام سے منگل اور بدھ کو ملاقات کی۔

ایران کے معاملے میں صدر ٹرمپ جو چاہیں گے پنٹاگون وہ کرے گا، امریکی وزیر دفاع

خبر ایجنسی کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس چیف اور پینٹاگون حکام نے ایران کے معاملے پر بات چیت کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر دفاع بھی واشنگٹن میں موجود ہیں، وہ بھی ایران کے معاملے پر امریکی حکام سے بات چیت کر رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک خطے کی کشیدگی میں کمی اور ممکنہ جنگ رکوانا چاہتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے