اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے، پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاکستان کی پہلی ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ادارے کے قیام پر دلی خوشی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جدید لیب نہ ہونے سے برآمد کنندہ اور صارف دونوں نقصان اٹھا رہے ہیں، پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی 10 سال کی کٹھن محنت کا ثمر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ترقی و خوش حالی کی راہ پر گامزن ہے، عوامی خدمت ہمارا شعار ہے، ادارے کا قیام، ادارے میں موجود ہر فرد کی محنت کے مرہونِ منت ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود عالمی معیار کی ٹیسٹنگ لیب نہ ہونا لمحۂ فکریہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کرائم سین یونٹس کا دائرہ 38 اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ای بزنس رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے، میرٹ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

اِن کا کہنا ہے کہ خواتین سائنس دانوں کے لیے 2 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے ہاسٹل تعمیر کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے