لاہور (مانند نیوز)لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں سیوریج لائن میں گر کر ماں بیٹی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں نامزد ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

ملزموں کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا، پروجیکٹ مینجر سمیت 5 ملزمان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
لاہور بھاٹی گیٹ واقعہ، ورثا کا سادہ کاغذ پر والد سے زبردستی انگوٹھے لگوانے کا الزام
لاہور میں ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کا مقدمہ درج
دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے چیک کی فوٹو کاپی عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ روپے متاثرہ فیملی کو چیک کی صورت میں دیے ہیں، ہم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک کروڑ روپے کا چیک دیا، بہت افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

سی ای او کمپنی کے بھائی نے عدالت میں بیان دیا کہ 54 سال میں پہلی بار کورٹ روم میں کھڑا ہوا ہوں۔

ملزم نے کہا کہ افسوسناک واقعہ ہوا ہے مگر اس میں ملوث نہیں ہوں۔

پولیس نے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے