کوئٹۃ (مانند نیوزڈیسک)فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بلوچستان میں 12 مقامات پر حملے ناکام بنادیے گئے، سیکیورٹی فورسز نے صوبے میں مجموعی طور پر 108 دہشتگردوں کا جہنم واصل کردیا، جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے 10 جوان شہید ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعاقب کر کے مزید آپریشنز جاری ہیں، گزشتہ دو دن میں پنجگور اور شعبان میں41 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 58 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رات گئے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے متعدد مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جن میں سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے۔
دہشت گردوں نے گوادر میں بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کر دیا جن میں 1 خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام حملے ناکام بنا دیے، سیکیورٹی فورسز کا مختلف لوکیشنز پر دہشت گردوں کا تعاقب تاحال جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے