پشاور (مانند نیوز) فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق خودکش بمباروں کے سہولت کاروں کا تعلق بھی افغانستان سے ہے جبکہ خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہی کی گئی تھی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

پشاور، دہشتگردوں کا ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید

واضح رہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملہ گزشتہ سال 24 نومبر کو ہوا تھا۔

حملے کے نتیجے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے تھے، جبکہ دہشت گردوں کے اس حملے میں 8 شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے