پشاور (مانند نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ریاست کی خود مختاری اور قومی سلامتی پر کھلی جارحیت ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ دہشت گردی پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

اتوار کو خیبر میں بسنے والی اقوام کا جرگہ بلا رہا ہوں: سہیل آفریدی

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پورے ملک کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے اور اس کے خلاف جنگ میں کسی قسم کی کمزوری یا ابہام کی کوئی گنجائش نہیں۔

سہیل آفریدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پوری قوت سے دہشت گردی کا مقابلہ جاری رکھے گا، اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو جلد امن کا گہوارہ بنائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے