اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام نے آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی ہوئی ملاقات کا احوال بتا دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ وزیرِاعظم نے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

امیر مقام نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی نے واضح کیا کہ ملک اور اداروں کے لیے اکھٹے چلنا ہو گا۔

خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ قیدی نمبر 804 کے پیچھے گھوم رہا ہے، امیر مقام

وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف ہمیں اب بھی اکھٹا ہونا ہو گا۔

امیر مقام نے بتایا ہے کہ وزیرِاعلیٰ نے مالی مسائل اور واجبات پر کھل کر بات کی، ملاقات میں سیکریٹری فنانس اور ایڈوائزر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج وفاق اور صوبے کے درمیان روابط اور این ایف سی کے ایشو پر بات ہوئی ہے۔

امیر مقام نے مزید بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاسی معاملات پر کوئی بات نہ ہوئی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے پی کا جو حصہ ہے اسے ملنا چاہیے، خیبر پختون خوا کے عوام کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے اور کے پی حکومت جب ملاقات کرنا چاہے کرے، ملاقاتیں اور کوآرڈینشن ہونی چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے