اسلام آباد (مانند نیوز)مقامی طور پر تیار کیے جانے والے بھارتی جنگی طیارے تیجس کو ایک اور حادثہ پیش آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے تیجس کو حادثہ پیش آیا۔

اس حادثے میں پائلٹ شدید زخمی ہونے سے بچ گیا، لیکن جہاز مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

تیجس طیارے کی تباہی کے بعد بھارت کو جھٹکا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ اب تک بھارتی ایئر فورس کو فراہم کیے گئے 32 طیاروں میں سے ایک تھا، یہ تیجس کا تیسرا حادثہ ہے۔

پہلا حادثہ جیسلمیر میں مارچ 2024ء میں ہوا تھا جبکہ دوسرا دبئی ایئر شو میں ہوا۔

انڈین ایئر فورس نے تیجس کے 180 ایڈوانس ورژن طیاروں کا آرڈر کیا ہوا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے