اسلام آباد (مانند نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مواصلات کے اجلاس میں ملک کے 220 ٹول پلازہ میں تمام لائنوں کے بوتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

قائمہ کمیٹی کی ہدایت پر چیئرمین این ایچ اے نے نوٹس جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ جو ٹھیکیدار ایک بوتھ بھی نہیں کھولے گا، اُس کا معاہدہ منسوخ ہوگا۔

اجلاس میں ویڈیو لنک پر رکن کمیٹی سردار نذیر نے بتایا کہ وہ 2 گھنٹے سے سپر ہائی وے لاڑکانہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایک رکن قومی اسمبلی سڑک پر پھنسے ہوئے ہیں، آپ کام شروع کرتے ہیں اور ایک طرف بند کردیتے ہیں، سپر ہائی وے کا حل بتائیں۔

چیئرمین این ایچ اے اسد اللہ نے کہا کہ سپر ہائی وے ایم نائن ایف ڈبلیو او کے پاس ہے، جہاں بھی کام ہوگا، پولیس ٹریفک کو دیکھے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے