اسلام آباد (مانند نیوز)افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے قندھار میں افغان فوج کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کر دیا اور افغان صوبے ننگرہار کی مہمند دھارا بیس میں 2 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم وارسک سیکٹر میں افغان طالبان کی شاگا پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج نے میرا نشاہ کے قریب افغان طالبان کے پوسٹ ٹاور کو تباہ کر دیا، پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے دوران افغان طالبان کی جنڈوسر پوسٹ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

آپریشن غضب للحق: 331 طالبان رجیم اہلکار و خوارج جہنم واصل، 500 سے زائد زخمی

اس کے علاوہ پاک فوج نے ژوب سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی طاہر پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف کی تکمیل تک جاری رہے گا، افغان طالبان رجیم کو بلا اشتعال جارحیت کے خلاف مؤثر جواب دیا جا رہا ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں 331 طالبان رجیم کے اہلکار و خوارج ہلاک اور 500 سے زائد زخمی کر دیے گئے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے دوران آج صبح 9 بجے تک افغان طالبان کو پہنچائے جانے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ طالبان رجیم کے تباہ کیے جانے والے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی تعداد 163 ہو گئی، 104 طالبان چوکیوں کو مکمل تباہ کر دیا گیا، جبکہ 22 چوکیاں پاکستان کے قبضے میں آ گئیں۔

عطاء تارڑ نے بتایا ہے کہ افغانستان بھر میں 37 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے