تہران (مانند نیوز ڈیسک)امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے، ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ایران کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ وہ اپنے تفویض کردہ فرائض سرانجام دے رہے تھے اور شہادت کے وقت اپنے دفتر میں تھے۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے مشرقِ وسطیٰ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر نیا حملہ کردیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بمباری کے جواب میں جوابی کارروائیوں کا چھٹا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/i/status/2027920852470403379

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل جان ل

ایرانی عوام اپنے لیڈر کا بدلہ ضرور لیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت جان لے کہ ان اقدامات سے مسلمانوں کے ارادے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔قبل ازیں سینئر اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ حملوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی میت مل گئی ہے۔برطانوی میڈیا نے بھی اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا کہ خامنہ اِی کی لاش ملی ہے۔امریکی حکام نے بھی تصدیق کی کہ ہمیں یقین ہے کہ خامنہ ای اور 5 سے 10 اعلیٰ ایرانی رہنما کمپاؤنڈ پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں میں 201 ایرانی شہری شہید اور 747 زخمی ہوئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے