اسلام آباد (مانند نیوز)ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے مشرقِ وسطیٰ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر نیا حملہ کردیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بمباری کے جواب میں جوابی کارروائیوں کا چھٹا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق 27 امریکی فوجی اڈوں کے علاوہ اسرائیل کے تل نوف ایئربیس، تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوج کے کمانڈ ہیڈکوارٹر ہاکریا (HaKirya) اور اسی شہر میں قائم ایک بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کی آیت اللّٰہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق

عرب میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی 11دھماکے سنے گئے ہیں۔

ایرانی فورسز نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ مزید سخت اور مختلف نوعیت کے انتقامی اقدامات کیے جائیں گے اور جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سرخ لکیر عبور کرنے کی قیمت چکانا ہوگی:ایرانی اسپیکر
ایرانی پارلیمانی اسپیکر قالیباف نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو نے سرخ لکیر عبور کی ہے، اس کی قیمت چکانا ہوگی، شہید خامنہ ای کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران خامنہ ای کی شہادت سمیت ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے