سخاکوٹ(مانند نیوز) ال کلاس فور ملازمین نے سکولوں کیلئے کروڑوں مالیت کی زمینیں دینے والے افراد کی جگہ سیاسی بنیادوں پر بھرتی کے عمل کومسترد کردیاکسی صورت ایم پی ایز کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے اگر لینڈاونر کی سکول پر کسی اور کو بھرتی کرنے کی کوشش کی گئی تو سکولوں کوتالہ بندی کسیاتھ ساتھ بھرپور احتجاج کیا جائے گاملازمین کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااپنے حق کیلئے اخری حد تک جائنگے۔اس سلسلے میں کلاس فور ملازمین لینڈاونر کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کلاس فور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ڈاکٹر قجیر رحمان، تحصیل درگئی کے صدر شیربازخان، تحصیل بٹ خیلہ کے صدر قدرگل،امجد علی شاہ، جاوید خانجی ودیگر نے کہا کہ ہم نے سکولوں کیلئے قیمتی جائیداد اس معاہدے کے تحت دئیے تھے کہ اس پر نوکری لینڈاونرکاہوگامگر موجودہ صوبائی حکومت جب سے صوبے میں برسراقتدار ائے ہے تو اس کے منتخب نمائندوں نے اس میں روڑے اٹکانے شروع کر دئیے ہے اور وہ اس پر اپنے ورکرز بھرتی کرنا چاہتے ہیں مگر انکی یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی۔مقررین نے کہا کہ بعض ایسے سکولز بھی ہیں جو پانچ، چھ سالوں سے کلاس فور کے بغیر چل رہے ہیں اور اس پر لینڈ اونرز بغیر معاوضہ کی ڈیوٹیاں کر رہے ہیں اس پر جلداجلدلینڈاونرز کااڈرجاری کیا جائے یا ہمیں ہمارے جائیدادوں کامعاوضہ دیا جائیں ہم کسی کواپنے بچوں کے منہ سے نوالہ چھینے نہیں دینگے۔مقررین نے کہا کہ اگر لینڈاونر کی سکول پر کسی اور کو بھرتی کرنے کی کوشش کی گئی تو سکولوں کوتالہ بندی کسیاتھ ساتھ بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔