شانگلہ(مانند نیوز)ریسکیو1122شانگلہ نے ماہ فروری کارگردگی رپورٹ جاری کردی،257 تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں جسمیں سب سے زیادہ ہسپتالوں سے مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اتوار کے روزڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو جوان 24 گھنٹے چوکس ہے اور اپنے ڈیوٹیوں پر مامور ہیں جبکہ رمضان المبارک میں خصوصی ڈیوٹیاں بھی لگا دی ہے جس میں مختلف بازاروں میں عرضی کیمپس لگائے گئے ہیں جس میں ایمبولنس میڈیکل ٹیم، میڈیکل ٹیمز،فائروہیکلز اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تاکہ عوام کو بروقت اور فوری ریسکیو رسپانس مل سکے۔ان کے مطابق ریسکیو1122شانگلہ نے ماہ فروری میں 257 تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں جسمیں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کے 08اورمیڈکل کے 101ایمرجینسیز کو بروقت ریسپانس دی گئی ہیں۔آگ لگنے کی04ڈوبنے کی 02گولی لگنے کے01اور مختلف حادثات میں 09گاڑیوں کو ریکور کیا گیا۔مزید برآں ہسپتال ریفرل سروس میں شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 132مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔کنٹرول روم کے مطابق ماہ فروری میں مجموعی طور پر کنٹرول روم کو 10444کالز موصول ہوے جسمیں 8983غیر ضروری 1335ڈراپ کالز اور 257ایمرجینسی کالز موصول ہوئیں۔ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ انجینئر شیر دل خان کی سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔شانگلہ کے عوام کسی بھی ایمرجینسی سے نمٹنے کیلے 1122پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو کے خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ریسکیوحکام نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریسکیوشانگلہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور خصوصا فیک کالز کے حوالے سے اجتناب کیا جائے کیونکہ فیک کال کی وجہ سے رسکیو کا ٹائم ضائع ہو سکتا ہے اور دوسری جانب وہ ضرورت مند اور ایمرجنسی بھی متاثر ہو سکتی ہے لہذا ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے