اسلام آباد (مانند نیوز)ایران کی اعلیٰ سلامتی قیادت نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران واشنگٹن سے بات چیت نہیں کرے گا۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے امریکی انتظامیہ سے مذاکرات شروع کرنے کی کوئی درخواست نہیں کی۔

ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائے گا، ایرانی آرمی چیف

اُنہوں نے ان میڈیا رپورٹس کو بھی غلط قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایران مذاکرات کا خواہاں ہے۔

لاریجانی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’غیر حقیقی سوچ‘ نے مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام سے دو چار کر دیا ہے، امریکا کو اب خطے میں اپنے فوجیوں کے مزید جانی نقصان کا خدشہ لاحق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز سے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے کیے جا رہے ہیں۔

ہفتے کو امریکا و اسرائیل کے حملے میں ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای شہید ہو گئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے