اسلام آباد (مانند نیوز)امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک ایرانی میزائل کی 10 سے زائد انٹرسیپٹرز کو چکمہ دے کر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بارے میں کچھ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو یروشلم یعنی مقبوضہ بیت المقدس میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

جس شخص نے ویڈیو کو ریکارڈ کیا ہے اس نے کسی عمارت کی چھت سے ریکارڈ کیا ہے لیکن ابھی تک اس ویڈیو کی شوٹنگ کے وقت اور جگہ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اسرائیل کا تہران کے گاندھی اسپتال پر حملہ، تباہی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی میزائل نے اپنی طرف بڑھنے والے تمام انٹرسیپٹرز سے بچتے ہوئے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعدد یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایران کا مقامی ساختہ ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتاح ہو سکتا ہے تاہم اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے