پشاور(مانند نیوز)غیر سرکاری تنظیم مالک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نوجوان قیادت کے فروغ کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ فاؤنڈیشن نے مردان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 30 متحرک اور باصلاحیت ممبران کو باقاعدہ طور پر یوتھ لیڈر کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔فاؤنڈیشن انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ باقاعدہ انٹرویوز، مشاورت اور کارکردگی کے تفصیلی جائزے کے بعد کیا گیا۔ منتخب ہونے والے یوتھ لیڈرز اپنے اپنے علاقوں میں فاؤنڈیشن کے مشن کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ وہ تعلیمی اور اسکلز ڈویلپمنٹ اسکالرشپس کے ذریعے“تعلیم یافتہ اور ہنر مند مردان”کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سرگرم عمل رہیں گے اور معاشرتی تفریق کے خاتمے کے لیے بھی کوششیں کریں گے۔اس موقع پر فاؤنڈیشن کے صدر انجینئر سید شیر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں اور انہیں منظم، باصلاحیت اور ذمہ دار قیادت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے مقرر ہونے والے یوتھ لیڈرز تعلیم، ہنرمندی، ماحولیاتی سرگرمیوں اور سماجی خدمت کے مختلف منصوبوں میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔انٹرویوز کے اختتام پر شیراز حیات نے نو منتخب یوتھ لیڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دے کر معاشرے میں دیرپا اور بامقصد تبدیلی لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے