اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صہیونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہے، ایران پر جنگ مسلط کی گئی، جس کا ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان، اسرائیل اور بھارت کا مشترکہ ایجنڈا پاکستان دشمنی ہو سکتا ہے، قوم کو سازش کو سمجھنا ہو گا۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ اسرائیل کے قیام سے آج تک اسلامی دنیا پر آنے والی ہر آفت کے پیچھے صہیونی نظریہ ہے، صہیونیت نے ایک صدی سے عالمی معاشی نظام کو کنٹرول کیا، بڑی طاقتیں صہیونیت کے زیرِ اثر ہیں۔

امریکا نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کہ اسے معلوم تھا اسرائیل ایران پر حملہ کریگا: مارکو روبیو

خواجہ محمد آصف نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، ہماری مسلح افواج کی صلاحیت دنیا تسلیم کرتی ہے، ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو بتایا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ فلسطین آزاد ہو اور پاکستان محفوظ رہے، اس وقت اسلامی دنیا میں اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے