حیدرآباد(مانند نیوز )جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرنے پریس کلب حیدرآبادہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایران پر حملہ کرکے جس ننگی جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جنگیں رکوانے کا دعویٰ کرنے والا ٹرمپ اور نیتن یاھو جنگ شروع کر کے“عالمی دھشت گرد ایواڈ “ کے مستحق ہو گئے ہیں اس جارحیت کے نتیجہ میں ایران کے رہبر معظم اور سپریم لیڈر جناب سید علی خامنہ ای نے جس بہادری کے ساتھ ان ظالموں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان دی ہے وہ تاریخ کے اندر سنھری حروف سے یاد رکھی جائے گی یہ واقعہ صرف ایرانی قوم کیلئے نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کیلئے ایک دردناک سانحہ ہے پاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ اس غم میں برابر کی شریک ہے اور اس جنگ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم روس چین اور پاکستان کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کھل کر ایران کی حمایت کا اعلان کریں کیونکہ اگلی باری پاکستان کی ہے اس وقت امریکہ اور اسرائیل کی اس ننگی جارحیت کا مقابلہ کرنا درحقیقت پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنا ہے اس میں خدانخواستہ اگر کوئی غلط فیصلہ کیا گیا تو یہ پاکستان کی سالمیت کیلئے سخت نقصان دہ ہوگاامت مسلمہ کو بھی متحد ہونے کی ضرورت ہے اگر وہ اب بھی بیدار نہ ہوئی تونا قابل تلافی نقصان سے دوچار ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امام خامنہ ای کے غم سے نڈھال ان کے چاہنے والوں پر کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں میں جس بے رحمی سے گولیاں برسائی گئی ہیں ان کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزادی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ بھی موقف ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان سے دھشت گرد پاکستان میں کاروائیاں کررہے ہیں لیکن اس کا حل جنگ نہیں بلکہ مذاکرات ہیں بالخصوص ایسے وقت میں جبکہ اسرائیل،بھارت معاہدے ہورہے ہوں اور امریکہ اسرائیل اسلامی حکومتوں کو تخت وتاراج کرتے ہوئے ایران تک پہنچ گئے ہوں اور ہمارے ملک کی ایٹمی طاقت ان کے نشانہ پر ہو ایسے وقت میں اس جنگ کا چھیڑنا کسی طرح بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے ہم نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے پی کے میں تمام علماء اور مذہبی رہنماؤں کو جمع کر کے حکومت کو آفر دی تھی کہ افغانستان کے حکمرانوں سے مذاکرات کر کے اس مسئلہ کو خوش اسلوبی سے ہم حل کرنا چاہتے ہیں ہمیں موقع دیا جائے لیکن افسوس علماء کی خدمات حاصل کرنے کے بجائے جنگ کا راستہ اختیار کر کے ملک کو ایک بار پھر خطرناک مسائل کی دلدل میں پھنسانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے۔پریس کانفرنس میں جے یو پی کے مرکزی نائب صدرناظم علی آرائیں،مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش، اورضلعی جنرل سیکریٹری محمد رضوان شیخ بھی شریک تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے