پبی (نما ئندہ مانند ) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سینا سکول اینڈ کالج پبی کے ایم ڈی اور جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام نبی سینا کی جانب سے غریب اور نادار افراد کے لیے شروع کی گئی مفت روٹی سکیم کو علاقے کے عوام نے بھرپور انداز میں سراہا ہے تفصیلات کے مطابق یکم رمضان المبارک سے شروع ہونے والی اس فلاحی سکیم کے تحت روزانہ سینکڑوں مستحق افراد میں مفت روٹیاں تقسیم کی جا رہی ہیں، جس سے دیہاڑی دار مزدوروں، مسافروں اور کم آمدن والے خاندانوں کو خصوصی ریلیف مل رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں اس قسم کے فلاحی اقدامات نہایت قابل تحسین ہیں اس موقع پر غلام نبی سینا نے کہا کہ رمضان المبارک ہمدردی، ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اور صاحبِ حیثیت افراد کو چاہیے کہ وہ مستحقین کی مدد کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکیم چاند رات تک جاری رہے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد مستفید ہو سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے