واشنگٹنگ (مانند نیوز ڈیسک)پینٹاگون نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں ہلاک 6 میں سے 4 امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی۔امریکی فوج کے مطابق اب تک 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 4 کا تعلق آئیووا میں قائم امریکی آرمی ریزرو کے ایک یونٹ سے تھا، یہ فوجی اتوار کے روز کویت کے پورٹ شعیبہ میں ایک امریکی فوجی تنصیب پر ڈرون حملے میں مارے گئے۔پینٹاگون کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کی عمریں 20 سے 42 سال کے درمیان تھیں۔ان میں 35 برس کے کیپٹن کوڈی اے خورک تھے جن کا تعلق ونٹر ہیون فلوریڈا سے تعلق تھا۔42 برس کے سارجنٹ فرسٹ کلاس نوح ایل ٹیٹجینز کا تعلق بیلویو، نیبراسکا سے تھا۔پینٹاگون نے بتایا ہے کہ 39 برس کے سارجنٹ فرسٹ کلاس نکول ایم امور وائٹ بیئر لیک، منی سوٹا کی رہائشی تھیں جبکہ 20 سال کے سارجنٹ ڈیکلن جے کوڈی ویسٹ ڈیس موئنز، آئیووا سے تعلق رکھتے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے