اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے مذکورہ عناصر کے 50 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا، کارروائیاں 3 اور 4 مارچ کی درمیانی شب بھاری ہتھیاروں کے ساتھ کی گئیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ، چمن، سمبازہ، گھڈوانہ، جانی اور غزنالی سیکٹر میں مؤثر کارروائیاں کی گئیں، ان مقامات کو سرحد پار سے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔کارروائیوں کے دوران افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے