اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے امریکا کے 7 دورے کر کے ٹرمپ کو جنگ کے لیے قائل کیا کہ وہ ان کی رائے کی حمایت کریں۔

انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نیتن یاہو کی جنگ ہے، نیتن یاہو چاہتا ہے کہ وہ بلا روک ٹوک جو چاہے کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جوابی کارروائیوں پر امریکی صدر نے حیرت کا اظہار کیا، ٹرمپ کے حیرت زدہ ہونے پر بڑی حیرت ہے۔

شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ سابق سربراہان صدر ٹرمپ سے کہتے رہے ایران پر حملہ نہ کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ ایران امریکا کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، منفی اثرات سے امریکا بھی نہیں بچ سکے گا۔

سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف نے ساتھ یہ بھی واضح کر دیا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے